ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں  معذور بچوں کا ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس؛ رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

بھٹکل میں  معذور بچوں کا ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس؛ رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

Sat, 22 Dec 2018 20:42:09    S.O. News Service

بھٹکل:22؍ڈسمبر (ایس او نیوز)  اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ کاروار اور بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے سنیچر کو نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان  میں ضلع بھر کے انڈر 14اور انڈر17عمر کے معذور بچوں کا اسپورٹس کا افتتاح بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک کے ہاتھوں کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنیل نائک نے کہا کہ خصوصی  معذور بچے بھی ہمارے سماج کا ایک حصہ ہیں۔ ان کی زندگی کا بھی ایک مستقبل ہے اور  ہر ایک کے لئے خود اعتمادی بہت ضروری ہے۔ سنیل نائک نے  کہاکہ معذور بچے بھگوان کا تحفہ ہیں، ایسے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عوامی دھارے میں شامل کرنے کا جو کام اساتذہ کررہے ہیں و ہ قابل  ستائش ہے۔

اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں جو معذور بچے آج یہاں شریک ہورہے ہیں وہ کل ریاستی اور قومی سطح کے کھیل مقابلوں میں بھی شریک ہوں۔بلاک ایجوکیشن آفسر  منجی ایم آر نے استقبال کیا۔ ڈائس پر ضلع فزیکل ٹیچر س اسوسی ایشن کی صدر سادھنا برگی ،اساتذہ سنگھا  کے مقامی نمائندے جی ایم نائک، ایم بی نائک، سریش نائک، شنکر نائک ، شری دھر موگیر، ایس جی ہیگڈے  وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل تعلقہ فزیکل ٹیچرس  کے افسر  شریکانت نائک نے شکریہ اداکیا۔ استاد سریش آچاریہ اور جئے شری آچاریہ نے نظامت کی۔ امین نے کھلاڑیوں کو حلف کی خواندگی کرائی ۔ متعلم شاہین نے گیت پیش کیا۔ اس سے قبل رنگ برنگے غباروں اور کبوتروں کو پرواز کے لئے چھوڑتے ہوئے کھیل مقابلوں کا افتتاح کیاگیا۔


Share: